نیشنل

ممبئی ایئرپورٹ پر حجاج کا سامان نہ پہنچنے سے ہنگامہ – حجاج گھنٹوں ایرپورٹ پر رک گئے

ممبئی: اتر پردیش لکھنو ایرپورٹ کے بعد اب ممبئی ایئرپورٹ پر بھی حج سے واپس لوٹنے والے سینکڑوں حجاج کو اپنے سامان کے لئے طویل انتظار کرنا پڑا، تاہم انہیں ایئرپورٹ پر ان کا سامان نہیں ملا، جس کے باعث ناراضگی اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کا سامان یکم جون کو ہی جمع کروا لیا گیا تھا اور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ممبئی پہنچنے پر سامان انہیں واپس دے دیا جائے گا۔ لیکن مہاراشٹر کے مختلف شہروں، جن میں مالیگاؤں، اورنگ آباد، دھولے، جالنہ، امراوتی اور ناگپور شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے حجاج جب ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا سامان موجود نہیں تھا۔

 

حجاج میں بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی شامل تھے، جنہیں طویل سفر کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی حجاج نے بتایا کہ ان کے ضروری کپڑے، ادویات اور ذاتی اشیاء سامان میں موجود تھیں، جس سے پریشانی مزید بڑھ گئی۔

 

معاملہ بڑھنے پر ایئرپورٹ اور حج کمیٹی کے حکام نے حجاج کو یقین دلایا کہ ان کا سامان بعد میں ان کے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا، تاہم اس وضاحت کے باوجود متعدد حجاج نے انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے فوری طور پر سامان کی محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔

 

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صارفین نے حج مسافروں کے ساتھ پیش آنے والی اس بدانتظامی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button