نیشنل
مانسون کیرالہ سے ٹکرا گیا ۔ ایک ہفتے میں تلنگانہ میں بھی بارش کا امکان

نئی دہلی: شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری۔ جنوب مغربی مانسون ریاست کیرالہ اور تمل ناڈو میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات
کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے اندر مانسون کی ہوائیں تلنگانہ میں بھی داخل ہونے کا امکان ہے۔تاہم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار مانسون کے کیرالہ پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ دراصل محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے
ابتدائی طور پر پیش گوئی کی تھی کہ مانسون 26 مئی کو ہی کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا جائے گا لیکن اس مرتبہ یہ اندازے درست ثابت نہیں ہوئے۔مانسون کے اثر سے کیرالہ کے متعدد علاقوں میں پہلے ہی شدید بارش شروع ہو چکی
ہے۔ محکمہ کے مطابق طویل مدتی اوسط کے مقابلے میں اس سیزن میں تقریباً 90 فیصد بارش ہونے کی توقع ہے۔




