تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک گاؤں میں شراب پر مکمل پابندی – پینے یا فروخت کرنے پر 50 ہزار جرمانہ ؛ اطلاع دینے والے کو ایک ہزار انعام

سدی پیٹ –  تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے توگوٹہ منڈل کے پدا ماسان پلی گاؤں نے ایک مثالی فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں میں مکمل شراب بندی نافذ کر دی ہے۔ سرپنچ پروین ریڈی کی قیادت میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں گاؤں والوں نے متفقہ طور پر شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کی۔

 

فیصلہ کے مطابق گاؤں میں شراب فروخت کرنے یا پینے والے افراد پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شراب فروشی یا شراب نوشی کی اطلاع دینے والے افراد کو ایک ہزار روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ مخبر کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

 

گاؤں کو منشیات اور شراب سے پاک بنا کر نوجوانوں کو غلط راستے پر جانے سے روکنے کے مقصد سے کئے گئے اس اقدام کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button