تلنگانہ
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں 8 انسپکٹروں کے تبادلے

ورنگل : ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں وی آر میں خدمات انجام دے رہے آٹھ انسپکٹروں کے مختلف شعبوں میں تبادلے کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے احکامات جاری کئے ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق کے۔ پروین کمار کو ہنمکنڈہ ٹریفک، سبّا ریڈی کو ٹاسک فورس، دیویندر کو ٹاسک فورس، دامودر ریڈی کو سی پی آر بی ، چیرا لو کو ٹریفک ٹریننگ سنٹر، او۔ رمیش کو اے ایچ ٹی یو جبکہ اے۔ پروین کمار کو پی سی آر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پولیس کمشنر کی جانب سے جاری ان تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔



