انٹر نیشنل

سونے چاندی کی امپورٹ ڈیوٹی میں کمی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

 

درآمدی محصولات کی قیمت وہ قیمت ہے جس کی بنیاد پر ایسی منتخب اشیاء پر درآمدی محصول عائد کیا جاتا ہے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کی جانب سے جمعرات کی رات جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سونے کی درآمدی قیمت اب 1,343 ڈالر فی 10 گرام ہوگی۔ اس سے قبل 29 مئی کو سونے کی

 

درآمدی قیمت 1,423 ڈالر فی 10 گرام مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح اس میں 80 ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔ چاندی کی درآمدی قیمت 276 ڈالر گھٹا کر 2,092 ڈالر فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 مئی کو یہ 2,368 ڈالر فی کلوگرام طے کی گئی تھی۔

سونے کی درآمدی قیمت میں یہ مسلسل دوسری اور چاندی میں مسلسل تیسری کٹوتی ہے۔ اس سے قبل 29 مئی کو بھی دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی قیمتیں گھٹائی گئی تھیں۔ چاندی میں 19 مئی کو بھی کٹوتی کی گئی تھی۔

 

اس سے قبل 15 مئی کو دونوں کی درآمدی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر درآمدی قیمت میں ہر پندرہ دن میں تبدیلی کی جاتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button