جرائم و حادثات

باتھ روم کے ویڈیوس وائرل کرنے کی دھمکی۔ بلیک میلنگ سے تنگ آکر حیدرآباد میں فلم اداکارہ کی خودکشی

حیدرآباد: فلموں میں اداکاری کے خواب لے کر حیدرآباد آنے والی ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ حیدرآباد کے سعید آباد علاقے میں مقیم شارٹ فلم اداکارہ امولیا شری نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی

 

کرلی۔ واقعہ پیش آئے دس دن گزر چکے ہیں لیکن ملزمین کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے الزامات نے مقامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، چند نوجوانوں نے امولیا شری کی کچھ باتھ روم ویڈیوز خفیہ طور پر

 

ریکارڈ کرلی تھیں۔ ملزمین مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ سے ان ویڈیوز کے ذریعے اداکارہ کو بلیک میل کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ وہ ان کی خواہشات پوری کرے ورنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اس کا کیریئر تباہ کر دیا جائے

 

گا۔اطلاعات کے مطابق امولیا شری نے خودکشی سے قبل پولیس سے رابطہ کرکے اپنی جان و عزت کے تحفظ اور انصاف کی درخواست کی تھی ۔مسلسل ذہنی دباؤ اور ہراسانی کے باعث امولیا شری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی اور

 

تقریباً دس روز قبل اپنے گھر میں پھانسی لے لی۔امولیا شری کے باپ کا دیہانت ہو چکا ہے جس کے باعث ان کی ماں تنہا انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ

 

تحقیقات کروائی جائیں اور قصورواروں کو فوری طور پر سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی اور خاتون کو ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button