اسپشل اسٹوری

تمل ناڈو میں پہلی مرتبہ زنخہ بس ڈرائیور

چنئی: تمل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر خاتون یعنی زنخہ کو بس ڈرائیور کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ سری دیوی نامی ٹرانس جینڈر فی الحال پدوکوٹائی اور تروچی کے درمیان چلنے والی بس سروس چلا

 

رہی ہیں۔سری دیوی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی ٹرانس جینڈر فرد کو بس ڈرائیور کے طور پر موقع ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں

 

نے بتایا کہ انہوں نے سال 2025 میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کی تھی اور اس وقت عارضی ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ تقریباً چھ ماہ قبل کلائیاراسی نامی ایک ٹرانس جینڈر نے

 

بھی تمل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کنڈکٹر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button