تلنگانہ

جگتیال میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم اچانک خوشگوار

جگتیال: ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال میں اتوار 21 جون کی شام اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔ دن بھر شدید گرمی سے پریشان عوام کو بارش کے بعد کافی راحت محسوس

 

ہوئی۔جگتیال شہر کے علاوہ اطراف کے دیہی علاقوں میں بھی معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی مقامات پر درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر گر گئیں جس سے برقی کی

 

فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ خوشگوار موسم پر عوام نے راحت کی سانس لی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے بعد مانسون مزید فعال ہونے کے امکانات ہیں۔ اگرچہ فی الحال مانسونی ہوائیں کمزور ہیں،

 

تاہم تلنگانہ سمیت جنوبی ہند کی ریاستوں میں قابلِ ذکر بارشں متوقع ہیں۔آئی ایم ڈی نے یکم جولائی تک ریاست میں موسم کی صورتحال سے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک گرمی کی لہروں اور مغربی و

 

مشرقی ہواؤں کے باہمی اثرات کے باعث مانسون کی پیش رفت متاثر رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران ریاست میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔ البتہ \کونکن، گوا، کرناٹک، رائلسیما، کیرالہ اور تمل ناڈو

 

میں معمول کے برابر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں بارش کی کمی برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button