شہر کے معروف تاجر اور ملی شخصیت الحاج محفوظ احمد صاحب کا انتقال

حیدرآباد، 21 جون۔شہر حیدرآباد کی معروف شخصیت، ممتاز تاجر اور مختلف سماجی تنظیموںسے وابستہ جناب الحاج محفوظ احمد ولدرسول احمد صاحب مرحوم(صدر مسجدِ بقیع، بنجارہ ہلز) کا آج 21 جون 2026 مطابق 4 محرم الحرام 1448ھ،بروز اتوارکو 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
ان کے انتقال کی خبر سے شہر کے تجارتی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم محفوظ احمد صاحب کا شمار شہر کی معزز اور معروف شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ پٹیل مارکیٹ، رکاب گنج کے مشہور و معروف کاروباری ادارے فہمیناسوٹ اینڈ ساڑیز اور ثنا ٹورس اینڈٹراویلس،احمد گروپ کے مالک تھے۔
تجارت کے ساتھ ساتھ وہ مذہبی،ملی اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ وہ بنجارہ ہلز کی مشہور مسجد بقیع کے صدر، پٹیل مارکیٹ رکاب گنج کی مسجدمردھے منور کے معتمد اور نام فاؤنڈیشن کے سرگرم رکن بھی تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اسی روز اتوار بعد نمازِ عشا مسجدبقیع، روڈ نمبر12، بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی
اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔نماز جنازہ و تدفین میں مذہبی وسماجی شخصیات کے علاوہ تاجر برادری اور مرحوم کے رشتہ داروں ،دوست احباب و رفقائ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ پسماندگان میں اہلیہ، بیٹیاں اور فرزندشامل ہیں۔
مرحوم کے فرزندجناب مصاحب احمدسے تعزیت اور دیگر تفصیلات کے لیے اس نمبر 9701002111پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ،مرحوم کی مغفرت فرمائے،جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔



