جنرل نیوز

عادل آباد میں بی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم _ رکن اسمبلی جوگورامنا کا خطاب

عادل آباد۔14/مئی(اردو لیکس)ریاست تلنگانہ جیسی فلاحی اسکیمات کی نظیر ملک کی دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے آج پارٹی آفس میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،بی آر ایس پارٹی قائدین و کونسلرس کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی میں رکنیت سازی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

 

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عادل آباد کے سروے نمبر 170 سے وابستہ فیملی کالونی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے جناب سید اسد کی صدارت میں رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں گلابی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا اور مذکورہ قائدین نے پارٹی کھنڈوا پہناکر تمام کا خیر مقدم کیا۔بعد ازاں رکن اسمبلی جوگورامنا نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تفصیلات بتائی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اپنے دورہ اقتدار میں ریاست تلنگانہ کو یکسر نظر انداز کر دیا۔وہیں گذشتہ 9 سالوں کے دوران بی آر ایس حکومت نے ریاست تلنگانہ کو ترقی کی سمت گامزن کیا ہے

 

اور وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے تمام طبقات کی ترقی و فلاح بہبود کی خاطر سینکڑوں فلاحی اسکیموں کو متعارف کروایا ہے۔جوگورامنا نے مختلف فلاحی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم سے سینکڑوں ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔معذوروں،بیواؤں اور ضعیف مرد و خواتین کو ماہانہ وظائف کے ذریعے راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم پہنچاتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام بی آر ایس حکومت کا کارنامہ ہے۔انہوں نے گلابی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ہی مرد و خواتین کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کے لئے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا۔

 

اس موقع پر ڈی سی سی بینک چیرمین اڈی بھوجا ریڈی اور میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے علاوہ پارٹی اقلیتی قائدین محمد ظہور الدین،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،پارٹی ٹاؤن صدر اجے،وارڈ 35 صدر عتیق الرحمن،ایوب خان،سرینواس،محسن خان،وارڈ 22 صدر سید محسن،فیروڑ خان،بابو بھائی،طاہر خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button