تلنگانہ

سید احسن ہاشمی  ؛ تلنگانہ حج کمیٹی کے  ایگزیکٹیو آفیسر مقرر – ڈائریکٹر  اردو اکیڈمی کی زائد ذمہ داری 

سید احسن ہاشمی  ؛ تلنگانہ حج کمیٹی کے  ایگزیکٹیو آفیسر مقرر – ڈائریکٹر  اردو اکیڈمی کی زائد ذمہ داری 

 

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید احسن ہاشمی کو تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کا ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری جی او آر ٹی نمبر 78 کے مطابق انہیں تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

 

حکومتی احکامات کے مطابق یہ دونوں ذمہ داریاں اب تک تلنگانہ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اسداللہ کے پاس اضافی چارج کے طور پر تھیں۔ حکومت نے انہیں ان ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے سید احسن ہاشمی کو فوری طور پر ان عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔

 

محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری بی شفیع اللہ کی جانب سے محکمہ اطلاعات کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سید احسن ہاشمی کو ان کے موجودہ عہدے سے فوری طور پر فارغ کیا جائے تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button