جنرل نیوز

ووٹر لسٹ میں ایک سے زیادہ ووٹ رکھنا قانونی جرم -0ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹرنظام آباد ایلا ترپاٹھی کا بیان 

ووٹر لسٹ میں ایک سے زیادہ ووٹ رکھنا قانونی جرم

اگر کسی کے پاس مختلف علاقوں میں ایک سے زیادہ ووٹ رہنے پر تو وہ فوری طور پر(Form-7) کے ذریعے اضافی ووٹوں کو حذف کریں

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹرنظام آباد ایلا ترپاٹھی کا بیان

 

نظام آباد: 3/ جولائی (اردو لیکس) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعات کے مطابق ووٹر لسٹ میں ایک سے زیادہ ووٹ کا ہونا اور غلط معلومات دینا قابل سزاء جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 17 کے سیکشن کے تحت کوئی بھی شخص قانونی طور پر ایک سے زیادہ حلقوں کی ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کا حقدار نہیں ہے۔دفعہ 18 کے تحت کسی بھی شخص کو کسی ایک حلقے میں ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹر کے طور پر رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔دفعہ 31 کے تحت ووٹر لسٹ میں ناموں کی تیاری، تصحیح، اندراج یا حذف کرنے کے دوران کسی بھی شخص کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات یا تحریری اعلامیہ جمع کروانا سنگین جرم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو ایک سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔کلکٹر نے مشورہ دیا کہ تمام رائے دہندگان کو ان قانونی دفعات پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور اگر کسی کے پاس مختلف علاقوں میں ایک سے زیادہ ووٹ یا ووٹ ہیں تو وہ فوری طور پر فارم 7(Form-7) کے ذریعے اضافی ووٹوں کو حذف کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button