جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا تر پاٹھی نے اینموریشن فارم بی ایل او کے حوالے کیا 

ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا تر پاٹھی نے اینموریشن فارم بی ایل او کے حوالے کیا

اینومریشن فارم اس مہینے کی 24 تاریخ تک جمع کرائے جائیں:

ضلع کلکٹر کی عوام سے اپیل

 

نظام آباد: 3/ جولائی (اردو لیکس) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے آج ایس آئی آر کے سلسلہ میں اپنا گنتی فارم(Enumeration Form ) بی ایل او کو سونپا کے حوالے کیا۔ 25/ جون سے ایس آئی آر کا عمل شروع ہوا، بی ایل او اور سپروائزر ضلع کلکٹر ایلاتر پاٹھی کے کیمپ آفس (رہائش گاہ) پہنچ کر دو گنتی فارم (Enumeration Form ) حوالے کیے تھے۔ انہیں مکمل تفصیلات اندراج کرنے کے بعد ضلع کلکٹر نے آج شام BLO (بوتھ لیول آفیسر) کو بذریعہ فون پر مطلع کیا اور انہیں کیمپ آفس طلب کیا اور تفصیلات کے ساتھ اندراج کیا ہوا گنتی فارم ان کے حوالے کیا

 

۔ بی ایل او نے ایک اور گنتی کے فارم پر اپنی دستخط کرنے کے بعد اسے ضلع کلکٹر کو بطور اکنالجمنٹ ان کے حوالے کیا۔ بوتھ لیول آفیسر نے گنتی کے فارم کو موصول ہوتے ہی BLO موبائل ایپ پر آن لائن اپ ڈیٹ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ایلاتر پاٹھی نے تمام رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ شفاف ووٹر لسٹ کی تیاری کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نافذ کیے جانے والے خصوصی جامع نظر ثانی میں بھر پور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ماہ کی24/ جولائی کو(Enumeration Form ) داخل کرنے کی آخری تاریخ اختتام پذیر ہوگی

 

۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ووٹر کو لازمی طور پر گنتی کا فارم (Enumeration Form ) پُر کرنا چاہیے اور اسے مقررہ تاریخ کے اندر BLO کے پاس جمع کرانا چاہیے۔ اسسٹنٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ونئے ساگر، بوتھ لیول آفیسر (BLO) رکمنی اور سپروائزر ہریش ریڈی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button