تلنگانہ

احتجاجی طلباء کی تائید میں تلنگانہ کے تعلیمی ادارہ بند رہے

حیدرآباد: طلبہ تنظیموں کی جانب سے بند کی اپیل کے بعد ریاست تلنگانہ بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔

 

نیٹ کے سوالیہ پرچے کے لیک ہونے دہلی میں طلبہ پر مبینہ لاٹھی چارج اور تعلیمی نظام کے حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ تنظیموں نے جمعہ کے روز تعلیمی اداروں کی بندش کی اپیل کی تھی۔

 

این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وینکٹا سوامی اور دیگر قائدین نے بند کا جائزہ لیا اور اس کی نگرانی کی۔بند کے پیشِ نظر کالوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی، عثمانیہ یونیورسٹی اور جے این ٹی یو کے دائرۂ اختیار میں جمعہ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

 

بیشتر تعلیمی ادارہ بند رہے جبکہ بعض تعلیمی اداروں کو کھلا رکھا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button