جرائم و حادثات

برقی ہیٹر نے لے لی خاتون کی جان – کرنٹ شاک لگنے سے خاتونِ کی موت – حیدراباد میں واقعہ

حیدرآباد کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ملکارجن نگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں برقی ہیٹر سے کرنٹ شاک لگنے کے باعث 40 سالہ خاتون سواتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں

 

۔پولیس کے مطابق سواتی اپنے شوہر سرینواس اور تین بچوں کے ساتھ سری وینکٹیشورا نلایم اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔ گرم پانی کے لیے بالٹی میں برقی ہیٹر استعمال کرتے وقت وہ اچانک پھسل گئیں اور ان کا ہاتھ پانی میں موجود ہیٹر سے ٹکرا گیا

 

، جس کے باعث انہیں شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔مقامی افراد نے گھر سے دھواں اٹھتا دیکھ کر دروازہ کھولا تو سواتی جھلسی ہوئی حالت میں ملیں

 

۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button