جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دیسی پستول کے ساتھ گھومنے والا نوجوان گرفتار
حیدرآباد کے سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں دیسی پستول لے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عمران نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھگت سنگھ نگر میں کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم یہ اسلحہ بہار سے لایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ وہ پستول کس مقصد کے لیے حیدرآباد لایا تھا۔



