نیشنل

ممتا بنرجی کی گاڑی پر حملہ۔ پتھر جوتے پھینکے گئے اور کیچڑ ڈالا گیا

کولکتہ: مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی گاڑی پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیزپور علاقے میں

 

لاک اَپ میں ہلاک ہونے والے ٹی ایم سی کارکن برجُو کیوٹ کے ارکان خاندان سے تعزیت کے لیے جاتے ہوئے ممتا بنرجی کے قافلے پر احتجاجیوں نے حملہ کر دیا۔مظاہرین نے ممتا بنرجی کے قافلے کو روک کر ’چور، چور‘ کے نعرے لگائے اور ان کی گاڑی پر پتھر، جوتے، پانی کی بوتلیں اور کیچڑ سمیت جو کچھ ہاتھ آیا وہ پھینکا۔

 

اس واقعے پر ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں سماج دشمن عناصر نے ان کی گاڑی پر بڑے بڑے پتھر پھینکے اور گاڑی پر شدید حملہ کیا گیا۔

 

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر گاڑی کے شیشے کھلے ہوتے تو ان کے سر پر شدید چوٹ لگ سکتی تھی اور ان کی جان بھی جا سکتی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس مبینہ سازش کے پیچھے پولیس کی لاپروائی اور اپوزیشن جماعتوں کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button