جنرل نیوز

شادی مبارک

Lحیدرآباد: معروف علی خان (ساندوزئی) بی کام فرزندِ خواجہ شہید الدین خان ساندوزئی و مسرت خاتون ساندوزئی اور عشوہ فاطمہ خان (دولت زنی) بی ایس سی نرسنگ دخترِ نیک اختر جناب نجیب علی خان دولت زئی گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 

تقریبِ نکاح حیدرآباد کے چنچل گوڑہ میں واقع مسجد میں بعد نمازِ ظہر منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب اور احباب نے شرکت کرکے نومنتخب جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں مرکزی انجمن مهدویہ چنچل گوڑہ حیدرآباد میں استقبالیہ و طعام کا اہتمام کیا گیا

 

جہاں معزز مہمانوں نے شرکت کی اور ارکان خاندان کو مبارکباد پیش کی۔شرکائے تقریب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کی زندگی کو محبت، خوشیوں، خوش حالی اور باہمی الفت سے معمور فرمائے۔ اس پروقار تقریب میں تقریب میں سابق رکن اسمبلی مجلس محمد معظم خان

 

کے علاوہ شعیب خان، نجیب خان، مجید خان، محمد مصطفیٰ ، فدا رسول خان، عفیف علی خان، حمزہ خان، زید خان، رہبر علی خان، شاہد علی خان، حافظ محمد فیاض علی المیزان ٹورس اینڈ ٹرویلس اور ان کے فرزندحافظ محمد فاضل علی مدنی اور دوست احباب ، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button