تلنگانہ

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے دفتر میں ویجلنس حکام کا دھاوا

حیدرآباد: نامپلی میں واقع تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں ویجیلنس حکام نے چہارشنبہ کے دن تلاشی لی۔ ویجیلنس اور انفورسمنٹ محکمہ کے حکام نے تحقیقات اور معائنہ کیا۔

 

2019 کے انٹرمیڈیٹ نتائج کے معاملے میں گلوبریاینا (Globarena) نامی کمپنی پر بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ نمبروں میں غلطیوں کے باعث کئی طلبہ نے خودکشی کر لی تھی۔

 

اسی پس منظر میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ویجیلنس اور انفورسمنٹ محکمہ حرکت میں آیا ہے۔ ویجیلنس حکام انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سابق سکریٹری اشوک سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button