ہیلت

ہنگامی حالات میں حادثات، آپریشن و دیگر خون کے متاثرین کے لئے نظام آباد میں بلڈ کنٹیکٹ سرویس کا آغاز 

ہنگامی حالات میں

حادثات، آپریشن و دیگر خون کے متاثرین کے لئے بلڈ کنٹیکٹ سرویس کا آغاز

” ویدیا ایپ "پر رجسٹرڈ افراد کیلئے خون کا عطیہ فراہم کیا جائے گا

 

ماہرین امراض قلب ڈاکٹرس مینو سپندنا، کارتک والا کا نظام آباد کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب

 

نظام آباد، 26/ اگست (محمد یوسف الدین خان نمائندہ اردو لیکس) ہنگامی حالات میں حادثات، سرجری، زجگی کے دوران متاثرہ افراد

کو خون کی ضرورت پڑنے پر سوشل میڈیا پر سرچ کرنے کی ضرورت کے بغیر آسانی سے خون کے عطیہ کی خدمات فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار نظام آباد پریس کلب پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین امراض قلب ڈاکٹر مینو سپندنا اور ڈاکٹر کارتک والا نے کیا انہوں نے کہا کہ جب کسی حادثے، آپریشن یا بچے کی پیدائش کے دوران خون کی فوری ضرورت ہو تو سوشل میڈیا پر عطیہ کرنے والے کی تلاش بہت مشکل ہو جاتی ہے، خاص طور پر خون کے نایاب گروپوں کے لئے فوری طور دستیاب نہیں ہو تے ہیں

اس مسئلے کے یکسوئی کے لئے "ویدیا ایپ” پر "بلڈ کنیکٹ” سروس شروع کا آغاز کیا گیا ہے ڈاکٹر سپندنا، ڈاکٹر کارتک والا ہے کہا کہ ایک بار جب مریض ایپ میں خون کی درخواست کے لئے بلڈ گروپ اور مطلوبہ یونٹس داخل کرے گا تو معلومات اسی بلڈ گروپ کے رجسٹرڈ ڈونرز کو بھیج دی جائیں گی۔ رجسٹر ڈونر کی جانب سے

مثبت ردعمل فراہم کئے جانے پر عطیہ دہندہ کی تفصیلات مریض کو فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بلڈ کنیکٹ سرویس مفت فلاحی و سماجی خدمات کے طور پر فراہم کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس سے علاج ومعالجہ کی تشخیص کے علاوہ

، ہوم ہیلتھ کیئر، فزیوتھراپی اور نرسنگ کی خدمات بھی ویدیا ایپ پر دستیاب ہیں انہوں نے عوام الناس سے خواہش کی وہ ویدیا ایپ سے استفادہ حاصل کریں

اس پریس کانفرنس میں آپریشن مینجر ڈاکٹر مونیش ریڈی اور مارکیٹنگ منیجر ومشی سلا بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button