تلنگانہ
نیپال میں سیلاب کی تباہی – حیدرآباد کے 140 افراد لاپتہ

حیدراباد – نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں تقریباً 500 افراد لاپتہ اور 95 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس قدرتی آفت کے درمیان حیدرآباد سے نیپال جانے والے 156 سیاحوں کے بارے میں بھی تشویش بڑھ گئی ہے۔
ایک خانگی ایجنسی کے ذریعہ حیدرآباد سے 156 افراد نیپال گئے تھے۔ ان میں سے 16 افراد طبیعت خراب ہونے کے باعث اپنے کمروں میں ہی ٹھہرے رہے، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ تاہم باقی 140 افراد تفریح کے لئے باہر گئے تھے اور ابھی تک واپس نہیں لوٹے۔
ان 140 افراد سے رابطہ نہ ہونے پر ان کے گھر والے اور رشتہ دار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کی خیریت اور مقام کے بارے میں معلومات کے منتظر ہیں۔



