تلنگانہ

تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا کو استعفی پیش کردینے کی ہدایت – ورنہ کابینہ سے برطرف کردینے کانگریس ہائی کمان کا انتباہ

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے تنازعہ کو ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی قیادت وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے، جس کے باعث کانگریس حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے

 

۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے انہیں پہلے ہی وزارت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت دی ہے۔ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتیں تو انہیں کابینہ سے برطرف کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق منگل اور چہارشنبہ کو نئی دہلی میں کانگریس اعلیٰ کمان نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور دیگر اہم قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد اس معاملے میں حتمی فیصلہ کرلیا ہے

 

۔ کونڈا سریکھا اور چناریڈی سے متعلق معاملے پر اعلیٰ کمان نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، ریاستی امور کی انچارج میناکشی نٹراجن اور دیگر سینئر قائدین سے پہلے ہی رائے حاصل کرلی ہے۔

 

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی آج دوپہر نئی دہلی سے حیدرآباد واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button