تلنگانہ
کانگریس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں جی چنا ریڈی کو کابینی درجہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر جی. چناریڈی کی تقرری منسوخ کرتے ہوئے ان کی جگہ گدوال وجئے لکشمی کو مقرر کیا ہے۔چناریڈی کے خلاف کانگریس تادیبی کمیٹی کی سفارش پر چیف منسٹر نے یہ فیصلہ کیا ہے
اسی طرح تلنگانہ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر نریلا شاردا کو مقرر کیا گیا ہے۔فی الحال وجئے لکشمی اس عہدہ پر فائز ہیں کونڈا سریکھا کی برطرفی کے بعد حکومت نے متحدہ ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والی سابق راجیہ سبھا رکن گنڈو سدھارانی کو کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔



