نیشنل

’’السلام علیکم‘‘ کہنا پڑا مہنگا؟ آئی پی ایس افیسر بشریٰ بانو کا تبادلہ

کولکتہ: مغربی بنگال کے کھڑگپور کی ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس افیسر بشریٰ بانو کا پیر کے روز ریاستی مسلح پولیس کی ڈپٹی کمانڈنٹ کے عہدے پر تبادلہ کردیا گیا۔ یہ تبادلہ اُس ویڈیو کے دوسرے روز بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے یو پی ایس سی کے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی تھی اور جس پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔

 

13 ستمبر کو جاری ویڈیو میں 2021 بیچ کی آئی پی ایس افیسر بشریٰ بانو نے بتایا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی نے یو پی ایس سی کی تیاری میں ان کی کس طرح مدد کی۔ ویڈیو کے بعد ایکس پر بعض صارفین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’’جے ہند‘‘ یا ’’وندے ماترم‘‘ کا استعمال نہیں کیا۔

 

ایکس پر ’’ہندو لیگل فنڈ‘‘ نامی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس ویڈیو کے سلسلے میں مغربی بنگال کے ہوم سکریٹری سے شکایت کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ افسر نے ویڈیو کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘ سے کیا، ’’ان شاء اللہ‘‘ کا استعمال کیا اور اختتام ’’جزاک اللہ‘‘ پر کیا، جبکہ ’’وندے ماترم‘‘ یا ’’جے ہند‘‘ نہیں کہا۔

 

شکایت میں کہا گیا کہ  ریاست کی نمائندگی کرنے والے ایک حاضر سروس افیسر کو عوامی پیغام رسانی میں غیر جانب داری برقرار رکھتے ہوئے قومی اظہارِ خیال کا استعمال کرنا چاہیے اور اس معاملہ کا مناسب جائزہ لے کر کارروائی کی جانی چاہیے۔

 

حکومت نے کاروائی کرتے ہوئے  پارتھا گھوش کو کھڑگپور کا ایڈیشنل ایس پی اور سبھندو منڈل کو چندن نگر پولیس کمشنریٹ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقرر کیا ہے۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button