شوہر نے حاملہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: الوال پولیس اسٹیشن حدود کے سوریہ نگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی حاملہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ان دونوں نے لو میارج کی تھی۔
مقتول خاتون کی شناخت شیوانی کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق اتوار کی نصف شب تقریباً ایک بجے شیوانی کے شوہر شورام نے فون کرکے سسرالی رشتہ داروں کو بتایا کہ شیوانی باتھ روم کے پاس پھسل کر گر گئی اور بے ہوش ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی خاتون کا باپ وینکٹیش فوری طور پر سوریہ نگر پہنچا اور ایمبولینس کے ساتھ پولیس کو بھی اطلاع دی۔
ایمبولینس اور پولیس کے پہنچنے تک خاتون کی موت ہوچکی تھی۔مقتول خاتون حاملہ بتائی گئی ہے۔پولیس نے شبہ کی بنا پر شورام کو حراست میں لے لیا۔ وینکٹیش کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران پرشورام نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔کل رات پرشورام شراب نوشی کے بعد گھر آیا تھا اور جھگڑے کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.



