تلنگانہ

مادرِ علمی کا قرض اتارنے محمد علی شبیر کا انوکھا قدم – 5 کروڑ سے اسکول کے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد

مادرِ علمی سے محمدعلی شبیرکاانوکھا رشتہ جس اسکول میں پڑھے اسی اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے 5کروڑکے ترقیاتی کاموں کاریاستی وزیر سیتا اکا،محمد علی شبیر و سریش شٹکر کے ہاتھوں سنگ بنیاد

کاماریڈی، 15 ستمبر(سیدکوثرعلی کی رپورٹ) ریاستی حکومت کے مشیر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ انسان زندگی میں کتنی ہی بلندیاں حاصل کرلے، لیکن جس اسکول نے اس کی شخصیت کی بنیاد رکھی، اس کی یادیں کبھی فراموش نہیں ہوتیں۔کاماریڈی ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

 

محمد علی شبیر، انچارج وزیر سیتکا، ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر اور جوکل کے رکن اسمبلی لکشمی کانت راؤ نے تقریب میں شرکت کی۔محمد علی شبیر نے کہا کہ انہوں نے 1971 میں اسی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی اور یہ ادارہ ان کی زندگی میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔

 

انہوں نے اسکول کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے 5 کروڑ روپے کے فنڈس منظور کرانے کیلئے خصوصی کوشش کی۔نئی عمارت میں جدید جماعتی کمرے، ڈیجیٹل تعلیمی سہولتیں، کمپیوٹر لیابس، تجربہ گاہیں اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ جس اسکول نے ہمیں تعلیم دی، اس کا قرض مکمل طور پر ادا نہ کرسکیں تو بھی اپنی استطاعت کے مطابق اس کیلئے کچھ اچھا کرنا ہر سابق طالب علم کی ذمہ داری ہے۔انچارج وزیر سیتکا، رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر، رکن اسمبلی لکشمی کانت راؤ اور ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے اسکول کی ترقی کیلئے شبیر علی کی کوششوں کو سراہا

متعلقہ خبریں

Back to top button