جنرل نیوز

گورنمنٹ ہائی اسکولز کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے

حیدرآباد ۔ جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری صاحب آرگنائزر مقابلہ جات کی اطلاع کے بموجب گذشتہ سال کی طرح امسال بھی میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائ اسکولز کے ہشتم(۸)تا دہم (۱۰)جماعت طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے منعقد کئیے جارہے ہیں۔

 

تقریری مقابلوں کےلئیے ہر اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ کو شرکت کی اجازت ہے ۔ اسی طرح نعت کے مقابلے میں بھی ہر گورنمنٹ اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شریک ہوسکتے ہیں۔ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ہر دو مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو بالترتیب 3000 روپے ،2000 روپے اور 1000 روپے انعامات اور سرٹیفکٹس دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کئی ایک ترغیبی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔

 

ان مقابلوں کے کنوینر جناب سید نوید اختر صاحب اور کو کنوینر جناب محمد عبدالحفیظ ہوں گے ۔جب کہ یہ مقابلے زیر صدارت جناب محمد اقبال صاحب منعقد ہوں گے اور جناب محمد احمد خان صاحب ان مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری صاحب نے تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائ اسکولز کے صدور مدرسین سے اپنے اپنے طلبہ کو ان مقابلوں میں بھیجنے کی خواہش کی ہے۔

 

رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۹ ستمبر’۲۰۲۶-۳بجے تک ہے۔

نیچے دیئے گئے لنک LINK پر اپنا رجسٹریشن کروائیں ۔

تقریری مقابلوں کا عنوان” *پیارے نبی ﷺ کے پیارے اخلاق*“ رکھا گیا ہے جبکہ تقریر کےلئیے تین منٹ اور نعت پڑھنے کےلئیے دو منٹ کا وقت دیا جائیگا ۔

 

یہ مقابلے ۲۰ سپٹمبر بروز اتوار صبح ۹:۳۰ سے ۲بجے **بمقام اردو مسکن، سالار مِلّت آڈیٹوریم، خلوت حیدرآباد ** پر منعقد ہوں گے ۔

نوٹ:مقابلے کے دن اسکول بونافیڈسرٹیفکیٹ ضرور لائیں ۔

 

ہر اسکول سے ایک طالب علم نعت یا تقریر صرف کسی ایک ہی مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں-

مزید تفصیلات کےلئیے ان فون نمبرات پر ربط پیدا کریں۔

9866876870

9866467576

9849417081

 

متعلقہ خبریں

Back to top button