جنرل نیوز

سیوا فاونڈیشن عادل آباد کے زیر اہتمام 16/ستمبر کو عرفہ گارڈن عادل آباد میں تعلیم یافتہ لڑکیوں/خواتین کیلیئے میگا جاب میلہ

ستمبر(پریس نوٹ):- بانی و صدر سیوا فاوںڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین نے بتایاکہ عادل آباد ضلع مستقر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیمیافتہ لڑکیوں/ خواتین کو روڑگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں خودکفیل بنانے،ان کی معشیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے

 

16/ستمبر کو عرفہ گارڈن،سات نالہ روڈ،بکل گوڑہ،مسعودنگر،عادل آباد میں صبح 9.30تا شام 4.30 بجے تک اسکیل روٹس اور یونیسیف کے تعاون و اشتراک سے مفت،،میگا جاب میلہ،،کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔

 

جس کیلیئے حدعمر 18 سے 35 سال،اور تعلیمی اہلیت بی۔ای،بی۔ٹیک،بی۔سی۔اے،ایم۔سی۔اے، ہونی چاہیئے۔منتخبہ امیدواروں کو معقول یعنی ان کی تعلیمی قابلیت،صلاحیت،مہارت کے اعتبار سے ماہانہ کم از کم 15 تا 17 ہزار تنخواہ دی جاے گی۔مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران،ترجمان شرکت کریں گے۔ انھوں نے اس سنہرے موقع سے استفادہ کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔اس موقع پر سیوا فاونڈیشن کے

 

زمہ داران شیخ جاوید، شیخ اسماعیل، اسلم خان،تبریزخان، سمیر خان،رضوان خان،عمران خان، معید خان،ساجد میمن موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button