تلنگانہ

عادل آباد رمس ہاسپٹل آتشزدگی واقعہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی – وزیر صحت دامودر راج نرسمہا کا دورہ

خضر احمد یافعی 

عادل آباد – تلنگانہ کے عادل آباد رمس ہاسپٹل میں نومولود بچوں کے وارڈ میں پیر کی شب پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ کے بعد  وزیر صحت داملودر راج نرسِمْہا نے منگل کو ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ اس حادثہ میں تین نومولود بچوں کی موت ہوگئی ہے اور کوئی بچوں کی طبیعت بگڑ گئی

 

وزیر صحت نے آتشزدگی کے بعد انجام دیے گئے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے نومولود بچوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ بچوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

دورے کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی پائل شنکر، محکمہ صحت کی سکریٹری کرسٹینا، ضلع کلکٹر راجارشی شاہ، ضلع ایس پی اکھل مہاجن، رِمس کے ڈائریکٹر جے سنگھ راٹھوڑ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button