جرائم و حادثات

گرم گرم سامبر کے برتن میں گرنے والی خاتون جھلس کر ہلاک

وجے واڑہ: حادثاتی طور پر سامبر کے گرم برتن میں گر کر شدید جھلسنے والی خاتون کی دورانِ علاج موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے وجے واڑہ کے کے ایل راؤ نگر میں پیش آیا۔

 

متوفی کی شناخت 46 سالہ مَدی سجاتا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی طور پر گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر 20 ستمبر کو سجاتا نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ان دان کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔ اسی دوران چولہے پر رکھے سامبر کے برتن کو اتارتے ہوئے اچانک توازن بگڑنے سے وہ گرم سامبر کے برتن میں گر پڑیں۔

 

حادثے میں ان کے چہرے سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید جھلسنے کے زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران پیر کو ان کی موت ہوگئی۔

 

حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حال ہی میں منظرعام پرآئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button