جرائم و حادثات

جادو ٹونے کا شبہ، ضعیف خاتون شیخ سکینہ بی پر انسانیت سوز ظلم؛ رسیوں سے باندھ کر تشدد، درخت پر کیلیں ٹھونک کر چڑھایا – تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں توہم پرستی کا افسوسناک واقعہ

کھمم –  تلنگانہ کے بھدرا دری کوتہ گوڑم ضلع کے بورگم پاڈ منڈل کے جنگل گڈم میں جادو ٹونے کے شبہ میں ایک ضعیف خاتون پر مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے بعض افراد نے ایس کے سکینہ بی نامی ضعیف خاتون پر جادو ٹونا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے شدید اذیت کا نشانہ بنایا۔

 

مبینہ طور پر خاتون کو رسیوں سے مارا گیا اور درخت میں کیلیں ٹھونک کر اسے درخت پر چڑھایا گیا۔ اس دوران ضعیف خاتون کو شدید تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ کا ویڈیو  سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے

 

یہ واقعہ مبینہ طور پر کچھ دن قبل پیش آنے کی اطلاع ہے ، تاہم تاخیر سے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ جادو ٹونے کے شبہ میں ایک ضعیف خاتون کے ساتھ اس طرح کا مبینہ سلوک انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی سے متعلق سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔

 

مقامی افراد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اصل حقائق منظرعام پر لائے جائیں اور متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button