تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا الرٹ، آج کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر رہا ہے اور مغرب و شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اس کے طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس کے اثر سے ریاست تلنگانہ میں بارش شروع ہوسکتی ہیں

 

۔محکمہ موسمیات نے آج تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ بھدرادری کتہ گوڑم، میدک اور نلگنڈہ اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ سنگاریڈی، سدی پیٹ اور وقارآباد اضلاع میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button