جنرل نیوز
جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس کے بھانجے کا ریاض میں انتقال

حیدرآباد 30 اکتوبر( اردو لیکس) جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس حلقہ یا قوت پورہ کے حقیقی بھانجے جناب عبدالماجد انجینیئر ساکن قاضی پورہ ولد جناب عبدالمجید عرف جاوید (مکہ سپلائنگ کمپنی- بہادر پورہ)
کا 29 اکتوبر کو ریاض( سعودی عرب )میں بہ عمر 35سال ایک حادثہ میں انتقال ہو گیا وہ جناب منور حسین صدر بزم احمدحسین و صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد چوک کے بھانجے اور جناب اکبر حسین متین (بچپن کڈ س ویئر )کے
بھانجے وداماد تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں تفصیلات کے لیے 9949661717 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



