ادارہ ادب اسلامی ہند کی ناگپور میں کانفرنس اہل علم حضرات اور طلباء سے شرکت کی اپیل

کریم نگر 30 اکٹوبر( نثار احمد پروانہ)اردو شعر و ادب کے فروغ کیلئے قومی سطح پر ادارہ ادب اسلامی ہند کی دو روزہ کل ہند کانفرنس ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں 14 اور 15 نومبر کو منعقد ہوگی ۔ اس ادبی کا نفرنس کے ملک کے نامور اردو اسکالرس پروفیسر حسن رضا -ڈاکٹر سلیم خان – پروفیسر نعیم فلاحی – ڈاکٹر سراج الدین ندوی ۔ملک کے نامور شاعر عزیز فراز برنی – انتظار نعیم وغیرہ حصہ لیں گے۔ ریاستی جنرل سکریٹری ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ فیصل وارثی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ پریس کا نفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ ہے میں شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ و طلباء سے شعراء سے شرکت کی اپیل کی ۔ اس ضمن میں ریاست کے مختلف اضلاع سے شریک ہونے والے افراد صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ جناب محمد شعیب الحق طالب سے فون نمبر 19440382496 فیصل وارثی سے فون نمبر 9849516658 ، عارف الفاري
سے فون نمبر 9848357596 ، عبد الاحمد سہیل سے فون نمبر 9700238369 پر ربط پیدا کریں ۔ جبکہ متحدہ ضلع کر نگر کے خواہش مند حضرات صدر ادارہ ادب اسلامی کریم نگر محمد نثار احمد پروانہ سے فون نمبر 9347845993 پر اور معتمد ادارہ کریم نگر نصیر الدین نصیر سے فون نمبر
9885312482 پر ربط پیدا کرتے ہوئے سفر خرچ اور طعام کی فیس جمع کرائیں فون نمبر 9885312482 پر جمع کروائیں ۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس کو فیصل وارثی کے علاوہ صدر بذم شاہین جناب متین اکبر ،محمد اسحاق علی، نائب صدر ادارہ تلنگانہ محمد رفیق احمد امیر مقامی جماعت اسلامی رضوی چمن اور الطاف احمد ایڈوکیٹ نے مخاطب کیا اس پریس کانفرنس میں صدر ادارہ کریم نگر محمد نثار احمد پروانہ معتمد عمومی کریم نگر نصیر الدین نصیر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے،



