نیشنل

ملک میں مردم شماری کا 25جنوری سے آغاز – 28 فروری تک گھر گھر پہنچیں گے اہلکار

 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ملک میں آئندہ سال 25 جنوری سے مردم شماری (Population Census 2027) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات والے بعض ریاستوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر تمام ریاستوں میں یہ عمل 28 فروری تک جاری رہے گا۔ رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کے لئے یکم مارچ 2027 کو حوالہ جاتی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جبکہ یکم تا 5 مارچ تک تفصیلات میں تصحیح کا موقع دیا جائے گا۔ عوام کو اپنی معلومات خود آن لائن یا مقررہ طریقہ کار کے تحت درج کرنے کے لیے 10 تا 24 جنوری تک مہلت دی گئی ہے۔ اس کے بعد 25 جنوری سے 28 فروری تک مردم شماری کے اہلکار گھر گھر پہنچ کر معلومات جمع کریں گے۔

 

اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا کے علاوہ لداخ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے شدید برفباری والے علاقوں میں اس مرحلے کے دوران مردم شماری نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button