انٹر نیشنل

ہندوستان پاکستان کرکٹ میاچ۔ ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں ۔فائنل سے بھی زیادہ جوش و خروش

نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ ٹورنمنٹ 2 اکتوبر 2027 سے شروع ہوگا۔آئی سی سی نے ابھی سے ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کیا ہے

 

جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے غیر معمولی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ اس ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹوں کے لیے زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

آئی سی سی کے مطابق وانڈرز اسٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار نشستوں کی گنجائش ہے لیکن بھارت اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹوں کے لیے حیران کن طور پر 84 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اسی وانڈرز اسٹیڈیم میں 21 نومبر کو ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے بتایا کہ فائنل کے ٹکٹو

 

ں کے لیے بھی 79 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل کے مقابلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین میں کتنا زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

 

ورلڈ کپ 2027 میں بھارتی ٹیم کا شیڈول (گروپ مرحلہ)

7 اکتوبر: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

10 اکتوبر: بھارت بمقابلہ پاکستان

 

 

14 اکتوبر: بھارت بمقابلہ افغانستان

17 اکتوبر: بھارت بمقابلہ کوالیفائر اے

24 اکتوبر: بھارت بمقابلہ زمبابوے

متعلقہ خبریں

Back to top button