انٹر نیشنل
باغی گروپ کی جانب سے ریاض ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی ڈرون مار گرائے گئے

کے این واصف
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ پیر کی شام باغی گروپ کی جانب سے ریاض ریجن کی جانب داغے گئے دو ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے ہوا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کیا۔
مملکت کے انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے طائف، ابھا، نجران اور خمیس مشیط میں پیر کو فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیے تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ الرٹ میسجز ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان شہروں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری کیے گئے تھے۔



