نیشنل

بالی ووڈ کے ایک اور اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکی، 5 کروڑ روپے کا مطالبہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کے واقعے نے فلم انڈسٹری میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ اب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس گینگ نے ایک اور بالی ووڈ اداکار کو نشانہ بنایا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو حال ہی میں گینگ کے ایک رکن کی جانب سے فون کال موصول ہوا۔ فون کرنے والے شخص نے اپنی شناخت ’ہیری باکسر‘ کے نام سے کروائی۔اس شخص نے تشار کپور سے 5 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی۔

 

اس واقعے کے بعد تشار کپور نے فوری طور پر ممبئی کرائم برانچ پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی۔پولیس کے مطابق اداکار نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی اس معاملے میں شکایت درج کروائی تھی تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس خبر کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ تشار کپور اب تک 30 سے زائد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ معروف فلم پروڈیوسر ایکتا کپور کے بھائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button