جنرل نیوز

صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ریاست تلنگانہ محمد شعیب الحق طالب کا دورہ منچریال

منچریال۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے ادارہ کے قیام کے لیے منچریال کا دورہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران جناب خلیل الدین صاحب ناظم ضلع منچریال اور امیر مقامی جماعت اسلامی منچریال جناب محمد رفیق صاحب اور اراکین و دوسرے افراد کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی

 

اس میں ادارہ کے اغراض و مقاصد اور اس دستور ی ادب اسلامی کی تحریک کا اجمالی تعارف پیش کیا اور ادارہ کی جانب سے انشاءاللہ جاریہ ماہ 14/ اور 15/ نومبر 2026 کو ناگپور میں منعقد ہونیوالی عظیم الشان کل ہند کانفرنس کا تذکرہ کیا اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ اور منچریال میں موجود اہل قلم شعراء و ادباء اور ادبی ذوق رکھنے والے حضرات کو خصوصی طور پر نوجوانوں کو اس کانفرس میں شرکت کی دعوت دی

 

۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند منچریال محمد رفیق صاحب نے ادارہ کے قیام اور ایک اڈھاک باڈی کے ساتھ کام کے آغاز اور کانفرنس میں کچھ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کا تیقن دیا۔ اور ناظم ضلع جناب خلیل الدین صاحب نے ادارہ کے سلسلے میں دورہ کرنے اور منچریال کے ادارہ کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا اور جناب امجد صاحب رکن جماعت نے ادارہ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button