نیشنل

مرد حضرات کے تحفظ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم شوہروں کرنے کا مطالبہ

چنئی: تمل ناڈو میں مردوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ’تمِلگا آنگل پادھو کپو سنگم‘ (تمل ناڈو مردوں کے تحفظ کی تنظیم) نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ

 

خواتین کی طرح مردوں کے لیے بھی خصوصی ہیلپ لائن کی سہولت فراہم کی جائے۔عالمی یومِ مرد حضرات کے موقع پر جو 19 نومبر کو منایا جاتا ہے تنظیم کے صدر ارول توئیلن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

 

ریاست میں بڑھتے ہوئے ناجائز ازدواجی تعلقات کی روک تھام کے لیے نیا قانون بنایا جائے اور ایسے تعلقات میں ملوث مردوں اور خواتین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے

 

قوانین کا بعض افراد کی جانب سے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے افراد سے مردوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ارول توئیلن کے مطابق خاندانی مسائل اور بیویوں کے ساتھ تنازعات کے باعث تمل ناڈو میں

 

ہر سال اوسطاً 10 ہزار مرد خودکشی کرلیتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مردوں کو درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے بھی خواتین کی طرز پر ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button