تلنگانہ

تلنگانہ میں گریجویٹ ووٹرس کی مسودہ فہرست جاری – 10 دسمبر تک نئے اندراج اور اعتراضات کا موقع

ریاستی الیکشن کمیشن نے گریجویٹ حلقوں کی ووٹر فہرست کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر حلقہ میں 5,68,105 جبکہ ورنگل، کھمم، نلگنڈہ حلقہ میں 6,21,086 گریجویٹ ووٹرس درج ہیں

 

ریاستی چیف الیکشن آفیسر سدرشن ریڈی نے بتایا کہ مسودہ فہرست پر 10 دسمبر تک اعتراضات اور دعوے داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اسی تاریخ تک گریجویٹ ووٹ کے لیے نئے سرے سے درخواست دینے کی بھی سہولت رہے گی۔

 

حتمی ووٹر فہرست 30 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ مسودہ فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ceotelangana.nic.in پر دیکھی جاسکتی ہے۔ حتمی فہرست کے اجرا کے بعد بھی ووٹ کے اندراج کے لیے درخواست دینے کا موقع رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button