انٹر نیشنل

دبئی میں چلے گا یو پی آئی

نئی دہلی ۔ نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا انٹرنیشنل کے تعاون سے متحدہ عرب امارات بھر میں واقع لولو اسٹورز میں یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔

 

اس افتتاحی تقریب میں دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 

اس نئی سہولت کے ذریعے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے سیاح اور دیگر زائرین اپنے ہندوستانی یو پی آئی ایپس کے ذریعے براہِ راست اور بآسانی ادائیگیاں کر سکیں گے۔اس سہولت سے بیرونِ ملک سفر کے دوران ہندوستانیوں کو اپنے ملک جیسا محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کا تجربہ حاصل ہوگا۔

 

اس کے علاوہ لولو اسٹورس میں خریداری کرنے پر صارفین کو 10 فیصد فوری رعایت کا فائدہ بھی ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button