بزنس
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ،

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، سونا 2,950 روپے اور چاندی 10 ہزار روپے سستی
حیدرآباد: گزشتہ دو دن سے مسلسل اضافہ کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ حیدرآباد کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت میں نمایاں کمی آئی جو ،3220روپے کم ہوکر 124580روپے تک پہنچ گیا ہے
جبکہ 22 کیرٹ سونا 2,950 روپے سستا ہوکر 1,14,200 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی بڑی کمی درج کی گئی اور فی کلو قیمت 10 ہزار روپے گھٹ کر 1,65,000 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ مختلف علاقوں میں قیمتوں میں معمولی فرق ہوسکتا ہے اور مذکورہ قیمتوں پر 3 فیصد جی ایس ٹی الگ سے عائد ہوگا۔


