انٹر نیشنل

آسٹریلیا کے انتخابات میں حیدرآبادی خاتون کررہی ہے مقابلہ 

حیدرآباد: لکشمی جن کا تعلق حیدرآباد کے کرمن گھاٹ علاقے سے ہے آسٹریلیا میں رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کے ارکان خاندان  نے یہ اطلاع دی۔

 

وہ ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن کے علاقے سڈنہم کے پارلیمانی حلقے سے ‘دی ریپبلکن’ پارٹی کی جانب سے رکنِ پارلیمنٹ (ایم پی) کی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔

 

ان کے ارکان خاندان تقریباً 38 سال قبل نارائن پیٹ ضلع سے حیدرآباد منتقل ہوئے تھے اور یہیں مستقل طور پر آباد ہوگئے تھے۔لکشمی کیندیرلا گزشتہ 18 سال سے

 

آسٹریلیا کی وفاقی حکومت کے ایک محکمے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button