بزنس

سونے کی قیمتوں نے پھر دکھائے تیور – ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کا اضافہ

حیدرآباد :  صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں آج اچانک بھاری اضافہ درج کیا گیا، جس سے زیورات اور سرمایہ کاری کے لئے سونا خریدنے کے خواہشمندوں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے والا ہے

 

۔ تازہ قیمتوں کے مطابق 24 کیرٹ خالص سونے کی قیمت 10 گرام پر 2610 روپے اضافے کے ساتھ 1,25,890 روپے ہوگئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر 2,400 روپے بڑھ کر 1,15,400 روپے تک پہنچ گئی۔

 

دوسری جانب ایک کلو چاندی کی قیمت 1,65,000 روپے پر برقرار ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں دو مرتبہ کمی درج کی گئی تھی، جس سے خریداروں کو کچھ راحت ملی تھی، تاہم آج اچانک ہونے والے اضافے نے بازار میں ایک بار پھر ہلچل پیدا کردی ہ

ے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button