جنرل نیوز

ضلع عادل آباد کے دہی گاؤں کے دارلعلوم عزیزیہ کا 11/فروری کو 12 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام

عادل آباد۔10/فروری(اردو لیکس)ضلع عادل آباد کے بیلا منڈل دہی گاؤں میں واقع دارلعلوم عزیزیہ کا عظیم الشان فقید المثال 12 واں سالانہ جلسہ و دستاربندی حفاظ کرام بتاریخ 11/فروری بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا ظہر احاطہ دارالعلوم عزیزیہ دہی گاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم مدرسہ حضرت مولانا محمد اکبر الدین حسامی نقشبندی نے اپنے ایک ویڈیو پیام میں کیا۔مولانا محمد اکبر الدین حسامی نے بتایا کہ اس مبارک و مسعود موقع پر دارالعلوم عزیزیہ میں تین حفظ قرآن مکمل کرنے والے خوش نصیب طلباء کرام کی مہمانان خصوصی کے ہاتھوں دستاربندی ہوگی۔اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب رحمانی و فاروقی،نقشبندی خلیفہ مجاز حضرت مولانا ولی رحمانی و حضرت مولانا رابع حسنی ندوی و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اورنگ آباد کے علاوہ مفتی محمد ابوبکر جابر قاسمی ناظم مدرسہ کہف الایمان ٹرسٹ حیدرآباد اور اسی طرح حضرت حکیم عبدالعلیم رحمانی نقشبندی،حضرت مولانا محمد منہاج رحمانی و نقشبندی تشریف لارہے ہیں۔جبکہ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد سرور صاحب قاسمی نقشبندی خلیفہ مجاز حضرت حافظ پیر صابر احمد صاحب نقشبندی کریں گے۔نظامت کے فرائض مولانا محمد اکبر الدین حسامی انجام دیں گے۔بعد جلسہ تمام احباب کے لئے کھانے کا نظم رہے گا۔مولانا محمد اکبر الدین حسامی نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی دارالعلوم عزیزیہ کے سالانہ جلسہ میں تشریف لا کر طلبہ کی حوصلہ افزائی فرما کر مہمان مقررین کے پرمغز بیانات سے مستفید ہونے کی جہاں اپیل کی ہے وہیں خدمت کا موقع دینے اور جلسہ عام کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی بھی گذارش کی ہے۔خواتین کے لئے علحیدہ پردہ کا نظم بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button