جنرل نیوز

نسلوں کے ایمان کی حفاظت کیجئے ، نیا نظامِ تعلیم ارتداد و کُفر کی طرف لے جا رھا ھے : مفتی محمد ھارون ندوی

تاریخی شہر برھانپور میں تاریخی اجلاس عام میں علماء کا اہم خطاب

 

جلگاؤں / مہاراشٹر 15/فروری

مسلمانو! ھم آپ کو عصری تعلیم سے نہیں روکتے ،اپنے بچّوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دو ،ڈاکٹر ،انجینئر ، وکیل ،سائنسدان جو بنانا چاہتے ہو بناؤ ،اِس قوم کو بڑی ضرورت ھے ،مگر اپنے بچوں کے دین اسلام اور ایمان کی حفاظت اور فِکر اِس بھی بڑی ضرورت ھے ،نیا نظامِ تعلیم ارتداد و کُفر کی طرف لے جا رہا ھے اور اِن کے ایمان اور اسلام پر ڈاکہ زنی کا کام کیا جا رہا ھے ، اِن کی بُنیادی اسلامی ایمانی دینی مکتب کی تعلیم کی فِکر کرو، اپنی مساجد اور مدارس کے نظامِ تعلیم پر توجہ مرکوز کرو،اور آنے والی نسلوں کو دین اسلام اور ایمان دیکر جاؤ ورنہ ہمیشہ ہمیش کی ناکامی حصّے میں آجائیگی ،حشر کے میدان میں پکڑ ھو جائیگی،سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا،یہی لاڈلے اللہ کے یہاں ماں باپ کو مجرم قرار دیں گے،

 

اِن کو اے فور ایپل کے ساتھ اے فور اللہ بھی پڑھاؤ،بی فور بول کے ساتھ بی فور بِسمِ اللہ بھی پڑھاؤ ورنہ پچھتاؤ گے، ایسے بہت ھی ضروری اور اہم ترین خیالات،نصیحتیں مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور بیباک صحافی،جمعیت علماء ضلع جلگاؤں مہاراشٹر کے صدر حضرت مفتی محمد ھارون صاحب ندوی نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا۔ مکتب بابِ رحمت،برهانپور کا يہ سالانہ اجلاس عام،آزاد نگر میں الحاج حسین اللہ صاحب کی صدارت اور مفتی محمد علی صاحب اور قاضی شہر حضرت مفتی رحمت اللہ صاحب کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا تھا،ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور خصوصاً جوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی،جن کو خصوصی مخاطب کرتے ہوئے مفتی محمد ھارون ندوی نے بڑی عمدہ نصیحتیں فرمائی اور ہر قسم کے نشہ کے ساتھ موبائیل کے نشه سے دُور رھنے کی تلقین کی،بیڑی ، سگریٹ ،تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی جوانی کی حفاظت کی بات کہی ،عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی گود بچّے کا پہلا مدرسہ ھے ،آپ کے ہاتھوں میں نسلوں کی حفاظت ھے ،

 

اِن معصوموں کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں،اِس اجلاس میں مكتب کے بچّوں نے بہت ھی عمدہ پروگرام پیش کیا،نعتیں نظمیں،تقاریر اور اپنے مکالموں سے سامعین کا دِل جیت لیا اور خوب انعامات حاصل کیا، اِس پروگرام میں حد نظر تک سروں کا سمندر تھا،آزاد نگر کا يہ تاریخی کامیاب اجلاس رھا،محلّے کے جوانوں،بزرگوں کی بڑی محنت رہی،اللہ نے قبول کیا،

 

اِس اجلاس میں مفتی انصار صاحب، حافظ زبیر، مولانا نعیم،مولانا عبد الرحمن،مفتی اظہر صاحب،مولوی شاکر،حافظ ثناء اللہ، ڈاکٹر ممتاز ارشد اور بھی بڑی تعداد میں علماء موجود تھے ،اسٹیج علماء حفاظ قرآن اور ائمہ کرام سے بھرا ہوا تھا ،سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button