تلنگانہ

بہتر ازدواجی زندگی کی تربیت کے لیے صفا کی پیش رفت ” آداب زندگی” پروگرام

حیدرآباد 20 مئی ( پریس نوٹ) نوجوانوں کو بہتر ازدواجی زندگی کی تربیت کے لیے معروف غیر سرکاری فلاحی تنظیم صفا کی جانب سے ایک منفرد پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو شادی سے قبل ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں سے مثبت طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک جامع پروگرام ہے جس میں افہام و تقسیم کو فروغ دینے ، باہمی ترسیل، تنازعات کے حل مالیاتی انتظام اور قربت جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

محترمہ روبینہ نفیس فاطمہ نے اس موقع پر پروگرام کا مجموعی خاکہ پیش کیا اور ازدواجی بہبود کو فروغ دینے میں اس کے مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ عظمی ناہید نے ازدواجی پہلو کی اہمیت قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان کی۔

 

افتتاحی اجلاس میں محترمہ روبینہ نفیس فاطمہ نے شرکاء اور میڈیا کے اراکین کے سوالوں کا جواب بھی دیا اور پرو گرام کے طریقہ کار اور متوقع نتائج کے بارے میں مزید معلومات فراہم کیں۔

 

صفا آداب زندگی ” کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے  انڈیا، لائٹ ہاؤس بلڈنگ، نور خان بازار ، حیدر آباد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button