جنرل نیوز

دستور ہند کے تحت ہم وطنوں کو تمام حقوق حاصل ہیں _  کارپوریٹر یم اے قدوس کے ہاتھوں مختلف مقامات پر پرچم کشائی 

نظام آباد/ 26 جنوری (اردو لیکس ) (74) ویں جشن جمہوریہ ہند کے موقع پر سینئر کارپوریٹر بلدی ڈویژن نمبر 58 دھارو گلی نظام آباد مسٹر یم اے قدوس نے مختلف مقامات احمدی بازار ترکاری مارکٹ دینی درس گاہ انجمن اسلامیہ ، لائین گلی کی می سیوا سنٹر ، اور پینٹر کالونی ارباز ویلفیر سوسائیٹی نظام آباد میں پرچم کشائی کی رسم انجام دیتے ہوئے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر مفتی سعید اکبر صدر تنظیم مجلسِ تحفظ ختم نبوت نظام آباد ، بی آریسی قائدین یم اے جلیل یم اے معبود تنویر، محمد پرویز ،سید سجاد کے علاوہ سوسائیٹی دینی مدرسہ کے طلبا و اہلیان محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر کارپوریٹریم اے قدوس نے محبان وطن کو جشن جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کے تحت تمام ہم وطنوں کو یکساں و مساوی حقوق حاصل ہوئے ہیں جس کے تحت ہم اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعہ اپنے نمائندوں اور حکمرانوں کا انتخاب کرتے ہوئے اقتدار پر لانے کی طاقت رکھتے ہیں اپنا حق ووٹ کا استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بصورت ہم پر فسطائی طاقتیں مسلط ہو کر ہمیں اپنے حق سے محروم کر سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button