جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ورنگل میں نذیرنامی روڈی شیٹرکا بے دردی سے قتل

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں ایک روڈی شیٹرکے قتل کی واردات پیش آئی۔ نذیرنامی شخص شیوا نگرمیں مقیم تھا۔ وہ کینٹین چلایا کرتا تھا۔

شیوا نگرریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کی رات دیرگئے نذیرپرنامعلوم افراد نے تیز دھار خنجروں سے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ کاروائی روڈی شیٹرکے مخالفین نے انجام دی ہے۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button